ETV Bharat / bharat

ہوائی جہاز میں دو مسافروں کے درمیان سیٹ خالی رکھنی ہوگی

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے طیارے میں سوار دو مسافروں کے درمیان ایک سیٹ خالی رکھنے اور بورڈنگ کےوقت مسافروں کو سینیٹائزر کی سہولت مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔

ہوائی جہاز
ہوائی جہاز
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 3:11 PM IST

ڈی جی سی اے نے آج ایئرلائن کمپنیوں اور ہوائی اڈے کے آپریٹرز کو کورونا وائرس 'کوویڈ 19' کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں ، جس میں سماجی دوری اور دیگر اقدامات کو یقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔

ہوائی جہاز
ہوائی جہاز

فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ چیک ان کے وقت اس طرح سیٹیں الاٹ کی جائیں کہ دو مسافروں کے درمیان ایک سیٹ خالی ہو۔ نیز عملہ کے ممبروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مسافروں کو کھانے پینے کی فراہمی کے دوران کافی فاصلہ رکھیں۔

ہوائی اڈے پر چیک ان کی قطار میں ، مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کم سے کم ایک میٹر کے فاصلے پرکھڑے ہوں اور بورڈنگ کے وقت بھی مسافروں کے مابین مناسب فاصلہ یقینی بنائں۔ فلائٹ کے منتظر، مسافروں کو اب ہوائی اڈے پرایک سیٹ بیچ میں خالی چھوڑ کر بٹھایاجائےگا۔

ایئر لائن کمپنیوں کو بورڈنگ کے وقت مسافروں اور ملازمین کو ہینڈ سیٹائزر فراہم کرنا ہوگا۔ ہوائی اڈے پر بھی سینیٹائزر کو جگہ جگہ پر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ ائیرپورٹ آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کاؤنٹرز پر بھیڑ کو کم کرنے کے لئے کافی تعداد میں چیک ان اور سیکیورٹی چیک کاؤنٹر بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.