ETV Bharat / bharat

نیٹ کے ٹاپر شعیب آفتاب کی اجمیر درگاہ پر حاضری

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 12:52 PM IST

شعیب آفتاب اپنی اس کامیابی کا شکرانہ ادا کرنے اجمیر درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں والدین کے ساتھ چادر پیش کی۔

sdf
sdf

نیٹ کے امتحان کے نتیجے میں 720 نمبرات حاصل کر بھارت میں ٹاپر بنے شعیب آفتاب نے اجمیر کی درگاہ پہنچ کر شکرانہ ادا کیا۔

ویڈیو

شعیب آفتاب کی سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پہنچنے پر درگاہ کے خادموں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔

میڈیکل یوزی کورس کے داخلے کیلئے 15 لاکھ 97 ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا، جن میں شعیب آفتاب نے پہلا مقام حاصل کر مسلم سماج فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

راجستھان کے شہر کوٹا میں رہ کر دو برس سے تعلیم حاصل کر رہے اڈیشہ راول کیلہ کے رہنے والے شعیب آفتاب کا اجمیر درگاہ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے گل پوشی سے استقبال کیا اور ان کے روشن مستقبل کی دعا مانگی۔

خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں خادم سید بلال چشتی اور سید دانیال چشتی نے انہیں زیارت کرائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.