آج قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا ایک اہم اجلاس پٹنہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی نتیش کمار کو قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیااس میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی موجود رہے۔
فیس بک پوسٹ کے ذریعہ یہ معلومات دیتے ہوئے بہار میں بی جے پی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے کہا آئندہ کل دوپہر 12:30 بجے وزیر اعلی نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس بطور سپروائزر بھی موجود ہوں گے، ریاستی بی جے پی بہار ان کا خیر مقدم کرتا ہے۔'
این ڈی اے اجلاس سے قبل چار اتحادی جماعتوں یعنی جے ڈی یو، بی جے پی، ہندوستانی عوام مورچہ اور وی آئی پی قانون ساز پارٹیوں کی علیحدہ علیحدہ میٹنگ ہوگی، اس اجلاس میں این ڈی اے کے ممکنہ رہنماؤں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ان کی سربراہی میں حکومت سازی کے لیے گورنر کے حوالے کیے جانے والے خط تیار کیے جائیں گے، مشترکہ اجلاس کے بعد چاروں جماعتیں گورنر کو حمایتی خط بھیجیں گی۔
اس کے ساتھ ہی این ڈی اے گورنر کے سامنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گی، قانونی طور پر اس کے بعد گورنر این ڈی اے کے رہنما کو حکومت بنانے کے لیے مدعو کریں گے۔ پھر ان کی خواہش کے مطابق تاریخ اور وقت طے ہوجائیں گے اور حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ قیاس آرائی ہے کہ تقریب حلف برداری 16 نومبر کو ہوسکتی ہے۔