نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ( این ایچ اے آئی) ملک میں تعمیراتی شعبے میں پبلک سیکٹر کا پہلا ادارہ بن گیا ہے جہاں پروجیکٹس کے کام، کام کی پیشرفت اور تنازعات کے حل جیسے تمام امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔
این ایچ اے آئی نے کہا کہ اس کے پروجیکٹس سے متعلق تمام سطحوں کے کام اور دستاویزات آن لائن کردیئے جائیں گے۔ اس کے تحت پروجیکٹس کا ٹھیکہ دینا، ٹھیکے کی منظوری، کام کی پیشرفت رپورٹ اور دیگر تمام کام ڈیجیٹل طور پر کیے جائیں گے۔ اس کے لئے ایک پورٹل بنایا گیا ہے جس میں تمام طرح کی معلومات آن لائن دستیاب ہوں گی۔
اس پورٹل میں اس بات کی بھی پوری تفصیلات موجود ہوں گی کہ پروجیکٹ کا کام کب تک مکمل ہوگا یا اس پروجیکٹ کو کس قسم کی پریشانی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کی نصف آبادی بغیر آمدنی کے گزارا نہیں کرسکتی
این ایچ اے آئی نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈیٹا لیک سافٹ ویئر سے اس کام میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔ این ایچ اے آئی کا یہ بھی خیال ہے کہ اس سے کاموں کی شفافیت میں اضافہ ہوگا اور تعمیراتی کاموں میں تیزی آئے گی اور غیر ضروری پریشانیوں کا بروقت ازالہ کیا جاسکے گا۔