ETV Bharat / bharat

مودی کی اڑیسہ اور بہار میں انتخابی ریلیاں

نریندر مودی نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 'میں بھی چوکیدار' مہم پروگرام میں کہا تھا کہ اس بار بی جے پی اڑیسہ میں لوک سبھا اور اسمبلی،انتخابات میں بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔

author img

By

Published : Apr 2, 2019, 2:28 PM IST

نریندر مودی (فائل فوٹو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے مرحلے کے انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔

مودی آج اڑیسہ کے ضلع کالا ہانڈی کے بھوانی پٹنہ کے ساتھ ساتھ بہار میں جموئی اور گیا میں بھی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اڑیسہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہونے والے ہیں اور ریاست میں ایک جانب بیجو جنتا دل پانچویں بار حکومت بنانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوک سبھا سیٹ جیتنے کے لئے نئی نئی حکمت عملی بنا رہی ہے تو دوسری جانب وہیں دوسری طرفبی جے پی بھی زیادہ سے زیادہ نشستوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اڑیسہ میں 11 اپریل سے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ اڑیسہ میں لوک سبھا کی 21 نشستوں پر جبکہ اسمبلی کی 147 نشستوں کے لئے ایک ساتھ پولنگ ہوگی۔

پہلے مرحلہ کے تحت کالا ہانڈی، کوراپٹ، بهرام پور، اور نب رنگ پور لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مودی آج بہار کے جموئی اور گیا میں بھی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

دس مارچ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد مودی کا یہ پہلا بہار دورہ ہو گا۔

واضح رہے کہ مودی نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 'میں بھی چوکیدار' مہم پروگرام میں کہا تھا کہ اس بار بی جے پی اڑیسہ میں لوک سبھا اور اسمبلی دونوں انتخابات میں بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔

انہوں نے کہا تھا اس بار اڑیسہ ملک کو حیرت میں ڈال دے گا اور یہ دوسرا تری پورہ بن سکتا ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.