امراوتی میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے نارا لوکیش نے وزیراعلی کو ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو لے کر حکومت میں انسانیت نہیں ہے۔ لوکیش نے کہا کہ شدید بارش اور سیلاب سے کسانوں کا بے حد نقصان ہوا ہے۔ حکومت نے متاثرین کی ضروری اور بنیادی مدد تک نہیں کی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد لوکیش نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے پوچھا ،کیا یہ کسانوں کی حکومت ہے۔ کسانوں کی بدحالی پر انھیں ان کے حال پر چھوڑ دینا اور ان کی مدد نہیں کرنا کسان موافق حکومت بلکل بھی نہیں ہوسکتی۔
انھوں نے کہا کہ جگن حکومت نے کسانوں کو بھی طبقوں میں تقسیم کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ الکٹرک گاڑیوں کا مرکز بنے گا: کے ٹی آر