بھاروکھیڑا یہاں مزکری حکومت کی طرف سے منظور کردہ تینوں زرعی بلوں کے خلاف کسانوں سے 25 ستمبر کے 'بھارت بند' کو کامیاب بنانے کی اپیل کرنے کے تعلق سے دیہاتوں کے دورے پر تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایم ایس پی میں معمولی اضافہ کا اعلان کرکے زورشور سے اس کی تشہیر رہی ہے، لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے۔
ابھی فصلوں سیزن ہے اور جو ایم ایس پی ریٹ حکومت نے لاگو کیا ہے۔ اس پر کوئی بھی عمل درآمد نہیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلان کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے، اس پر عمل درآمد کرانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ اب یہ کئی سالوں سے ہوتا آرہا ہے۔
مزید پڑھیں:
زرعی بل تنازع: کانگریس مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال
انہوں نے کہا کہ کسانوں کا اہم مطالبہ یہ ہے کہ حکومت جو ایم ایس پی مقرر کرتی ہے، اسی پر فصل فروخت ہو اور ایسا قانون بنایا جائے کہ اگر کوئی اس سے کم خریدے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔