ETV Bharat / bharat

شریک پائلٹ کو دہلی ایئر پورٹ کے ملازمین کی جانب سے خراج تحسین - آخری رسومات

کیرالا کے کری پور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر ہلاک ہونے والی ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ کے شریک پائلٹ اکھلیش کمار کی لاش دہلی ہوائی اڈے پر لائی گئی، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

mortal remains of co-pilot akhilesh kumar killed in ai mishap arrives at delhi airport
شریک پائلٹ کو دہلی ایئر پورٹ کے ملازمین کی جانب سے خراج تحسین
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 7:17 AM IST

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ملازمین نے دہلی ہوائی اڈے پر شریک پائلٹ اکھلیش کمار کو خراج تحسین پیش کیا۔

ویڈیو

اکھلیش کمار کیرالہ کے کری پور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہونے والی پرواز کے شریک پائلٹ تھے۔ ان کی لاش کو اترپردیش کے متھورا میں واقع ان کے آبائی مقام لے جایا جارہا ہے۔

ملاپورم کے ضلعی کلکٹر کے گوپالاکرشن نے کہا ہے کہ 'یہ لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی جائے گی۔'

بتادیں کہ جمعہ (سات اگست 2020) کو ایئر انڈیا کا بوئنگ 737 طیارہ کیرالہ کے کوزی کوڈ کے کری پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ کیپٹن ڈی وی ساٹھے اور شریک پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک اور اور 172 زخمی ہوگئے۔

کوزی کوڈ کے ضلعی کلکٹر ایس سمبیسوا را نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ لاشیں میڈیکل کالج اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد حوالے کردی گئیں اور شام تک اسے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے ایک سابق طالب علم کیپٹن دیپک ساٹھے، بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر تھے، اس سے بعد وہ تجارتی طیاروں کی پرواز میں شامل ہوگئے۔ ممبئی کے پوئی کے رہائشی کیپٹن ساٹھے کی بیوی اور دو بیٹے ہیں۔ ان کے والد کرنل وسنت ساٹھے اور والدہ نیلہ ناگپور میں قیام پذیر ہیں۔

اترپردیش کے متھورا کے رہنے والے اکھلیش کمار کی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی میگھا ہے، جس سے انہوں نے 2017 میں شادی کی تھی۔ ان کے اہل خانہ میں دو چھوٹے بھائی، بہن اور اس کے والدین شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.