ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی سے اب اس کی تعداد 7.40 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کےمزید 54،044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 76،51،107 ہوگئی۔
اسی عرصے کے دوران 61،775 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 67،95،103 ہوچکی ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونےسے ایکٹیو کیسز 8،448 سے کم ہوکر 7،40،090 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 717 مریضوں کی موت سے ملک میں اب تک 1،15،914 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 88.81 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 9.67 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔