ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن کے بعد ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے ہوائی سفر کیا - ڈاؤن ختم ہ

سرکاری اطلاعات کے مطابق 24 ستمبر کو 1393 پروازوں میں 119702 مسافر روانہ ہوئے۔

air travelling
air travelling
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:09 PM IST

لاک ڈاؤن ختم ہونے پر گھریلو طیارہ خدمات پھر سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک گھریلو راستوں پر فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’25 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 8 ہزار 210 پروازیں روانہ ہوچکی ہیں جن میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ سفر کرچکے ہیں۔ ہم کووڈ۔ 19 سے پہلے کے اعداد و شمار کی طرف بڑھ رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے اس کامیابی کے لئے سبھی اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق 24 ستمبر کو 1393 پروازوں میں 119702 مسافر روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے
ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں پانچ بھارتی بھی شامل

کووڈ۔19 کے سبب ملک میں سبھی مسافر پروازیں 25 مارچ سے منسوخ کردی گئی تھیں۔ دو مہینے بعد 25 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع ہوئی تھیں۔ پہلے حکومت نے کووڈ سے پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی پروازوں کی ہی اجازت دی تھی جسے اب بڑھاکر 60 فیصد کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.