شمال مشرق چین کے لایوننگ صوبے میں بدھ کو آنے والی شدید گردابی طوفان کے بعد راحت اور بچاؤ کام زوروں پر ہے، طوفان میں چھ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر 190 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور 9900 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ طوفان بدھ کی شام 05:15 بجے آیا، خیال رہے کہ 23 کلو میٹر فی سکینڈ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور اس کا قہر 15 منٹ تک دیکھا گیا۔
مقامی افسران نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں پولیس، فائر برگیڈ، صحت، بجلی محکمہ کے 800 سے زائد اہلکار مصروف ہیں۔
اتنا نہیں بلکہ راحت اور بچاؤ کی 10 ٹیمیں کام کر رہی ہیں ملبے میں پھنسنے والے افراد کو نکالا جا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کی جارہی ہے۔
اس قدرتی آفت سے 4300 سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں اور 100 ہیکٹیئر سے زیادہ کی فصل متاثر ہوئی ہے۔
طوفان کی وجہ سے نقصان پہنچنے والے عمارتوں سے 210 افراد کو بچایا گیا ہے اور 1600 سے زیادہ افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں 63 افراد کو مختلف ہسپتالز میں داخل کرایا گیا ہے، بےگھر ہونے والوں کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے چار مستقل کیمپ بنائے گئے ہیں۔