ذرائع کے مطابق اغوا کی واردات پیر کی رات دیر گئے پیش آئی۔بتایاجاتا ہے کہ15 ماونوازوں کے گروپ نے سرینواس کے مکان پہنچ کر بات کرنے کے بہانے باہر بلا کراغوا کرلیا۔ ٹی آرایس رہنما کے مکان آنے والے تین ماونوازوں کے پاس آتشی اسلحہ تھے جبکہ دیگر کے ہاتھوں میں لاٹھیاں تھیں۔
سرینواس راو نے ماضی میں منڈل پریشد صدر کے طورپر خدمات انجام دیں تھیں۔ ٹی آرایس رہنما کی اہلیہ دُرگا نے میڈیا کو بتایا کہ ماونوازوں نے ان کے شوہر کو گھسیٹ کر نکالا اور ان کی شدید پٹائی کردی۔ بیچ بچاؤ کے دوران ماونوازوں نے ان کے بیٹے کی بھی پٹائی کردی۔انہوں نے کہاکہ ماونوازوں سے ماضی میں کسی بھی طرح کی دھمکی ان کے شوہر کو نہیں ملی۔انہوں نے ماونوازوں سے اپیل کی کہ وہ فوری ان کے شوہر کو رہا کردیں اور ان کو کسی بھی قسم کانقصان نہ پہنچایاجائے۔ تاہم اس معاملے میں پولیس کی جانب سے توثیق نہیں کی گئی-