ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نریندر مودی کی بایوپک پر پابندی - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم نریندرمودی کی بایوپک پر پابندی عائد کردی ہے۔یہ فلم 11 اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی۔

مودی کی بایوپک پر پابندی
author img

By

Published : Apr 10, 2019, 6:53 PM IST

فلم میں بالی وڈ کے اداکار وویک اوبرائے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس فلم کو لیکر کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ اور الیکشن کمشنر سشیل چندر اور اشوک لواسا کے دستخط سے آج یہاں جاری حکم کے مطابق 17ویں لوک سبھا انتخابات میں دس مارچ سے نافذ ضابطہ اخلاق کے پیش نظر اس فلم کی ریلیز پر روک لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے نریندر مودی پر بنی اس فلم پر روک لگانے کی مانگ کی تھی اور اس فلم پر پورے ملک میں تنازع کھڑ ا ہوگیا تھا۔

اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اس فلم میں تخلیقی آزادی کے نام پر ایک مخصوص پارٹی اور ایک مخصوص امیدوار کی تشہیر کی گئی ہے اور رائے دہندگان کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.