ETV Bharat / bharat

مودی نے برکس ممالک کے درمیان تعاون پر بلو پرنٹ بنائے جانے کی ستائش کی - عالمی مندی

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ اگلے 10برسوں کی لیے تجارت کے اہم شعبوں کی شناخت کرکے اس پرعمل درآمدگی کے سلسلے میں باہمی تعاون پر ایک بلو پرنٹ بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

مودی نے برکس ممالک کے درمیان تعاون پر بلو پرنٹ بنائے جانے کی ستائش کی
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 3:13 PM IST

مودی نے جمعرات کو برازیل کے دارالحکومت براسیلیا میں کل سے شروع دو روزہ برکس بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہاکہ عالمی مندی کے باوجود برکس ملکوں نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھایاہے اور کروڑوں لوگوں کو غریبی سے نجات دلائی ہے۔بھارت میں کاروبار کے لیے سب سے زیادہ کھلا اور مناسب ماحول ہے۔

انہوں نے کہا'برکس ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کرنے کا ہدف اور بڑا ہونا چاہیے۔ہمارے درمیان تجارت پر ہونے والے خرچ میں کمی کیے جانے کا آپ کا مشورہ ہمارے لئے فائدے مند ہوگا۔اگلے 10برسوں کے لیے اہم تجارتی شعبوں کی شناخت کرکے آپسی تعاون پر ایک بلو پرنٹ بنایا جائے تو اچھا ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ اگر برکس کے کسی ملک نے کوئی تکنیکی ترقی کی تو دیگر اتحادی ملک اس کے لیے خام اشیا اور بازار مہیا کروا سکتے ہیں۔مودی نے کہا'برکس کانفرنس ہونےسے پہلے ہمیں اپنی ترجیح کی بنیاد پر کم از کم ایسے پانچ شعبوں کی شناخت کرلینی چاہیے جس میں ہم مشترکہ کاروبار کو فروغ دے سکیں۔

مودی نے کانفرنس سے الگ برازیل کے صدر جائر بولسونارو ،روس کے صدر ولادیمر پوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ سے دوطرفہ ملاقات کی۔انہوں نے کہا'دنیا بھرمیں موجودہ اقتصادی مندی کے باوجود برکس کے یہ پانچ ملک عالمی معیشت کو رفتار دے رہے ہیں'۔انہوں نے بولسونارو کو سال 2020 کی یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر ہندوستان آنے کی دعوت دی۔

Intro:Body:

ashraf pagal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.