ETV Bharat / bharat

'مودی نے اقتدار میں آنے کے لیے جھوٹی شبیہ کا استعمال کیا'

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 12:34 PM IST

Updated : Jul 20, 2020, 1:31 PM IST

کانگریس کے سابق صدر و سینیئر رہنما راہل گاندھی نے مسٹر مودی پر بھی حملہ کیا اور چین کی حکمت عملی کے سلسلے میں جاری اپنے ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ اقتدار پانے کےلئے وزیراعظم نے ایک مضبوط رہنما ہونے کی جھوٹی شبیہ بنائی اور یہ ان کی سب سے بڑی طاقت بھی بنی لیکن یہی طاقت اب ملک کی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے۔‘‘

rahul
rahul

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت اور چین کے مابین جاری کشیدگی کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی پر سخت نکتہ چینی کی ہے، انہوں نے کہا کہ 'مودی اپنی جھوٹی شبیہ بنا کر اور اس کے ذریعہ بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ کر کے اقتدار تک پہنچے ہیں اور اب ان کی سب سے بڑی نام نہاد طاقت بھارت کی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے'۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا 'وزیراعظم مودی نے اپنی جھوٹی شبیہ پیش کر کے اقتدار حاصل کی ہے، پہلے ان کی یہ جعلی شخصیت ان کے لیے ایک بڑی طاقت تھی اور اب یہ بھارت کی سب سے بڑی کمزوری بن چکی ہے'۔

اقتدار میں آنے کے لیے جعلی شخصیت کا استعمال کیا

انہوں نے کہا 'یہ صرف سرحد کا مسئلہ نہیں ہے۔ میں اس بات کو لے کر پریشان ہوں کہ چینی فوج آج بھی ہماری زمین پر قبضہ کر کے بیٹھی ہوئی ہے، چینی فوج واضح حکمت عملی اور سوچے سمجھے بغیر کبھی بھی کوئی اقدام نہیں کرتی۔ انہوں نے اپنے دماغ میں ایک نقشہ بنا رکھا ہے اور وہ اسی نقسے کو حتمی بنانے کی کوشش کر رہ ہے'۔

انہوں نے کہا 'چینی فوج نے اس بار ہماری سرزمین میں کھلے عام دراندازی کی ہے کیونکہ بھارت کی خارجہ پالیسی، معیشت اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات درہم برہم ہوچکے ہیں اور وہ اسی کا فائدہ اٹھا رہی ہے'۔

خیال رہے کہ چین کی آرمی (پی ایل اے) نے لداخ کی وادی گلوان میں 15 جون کو ایک افسر سمیت 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد بھارت - چین کے مابین حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔ اس خونریز تصادم میں چین کے بھی کئی فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم چینی فوج نے اس ہلاکت کی تفصیلات آج تک جاری نہیں کی۔ حالات کو بہتر بنانے کے لیے کئی سطح پر بات چیت کا دور جاری ہے۔

Last Updated : Jul 20, 2020, 1:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.