ETV Bharat / bharat

نسل نو کے لیے 'میزائل مین' کے اقوال مشعل راہ

سابق بھارتی صدر اور پوری دنیا میں 'میزائل مین' کے نام سے مشہور ممتاز سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی آج 5 ویں برسی ہے، ڈاکٹر عبدالکلام آج ہمارے درمیان تو نہیں ہیں لیکن ان کی کہی ہوئی باتیں اور اقوال ہمیشہ لوگوں کو ترغیب دیتے رہیں گے۔

APJ
APJ
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 2:27 PM IST

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا شمار ایسی شخصیات میں ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنے آپ کو علم کا طالب مانتے رہے اور کسی بھی چیز کو سیکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔

ان کے سیکھنے کی چاہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اتنے بڑے سائنسداں ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے ٹویٹر پروفائل میں 'لرنر(سیکھنے والا)' لکھا تھا۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام

ان کے اقوال زریں ہر دور، ہر فرد اور ہر جماعت و طبقے کے لیے مفید ہیں جس سے ہر نسل کو نئی تحریک ملتی ہے۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے اقوال درج ذیل ہیں۔

  • خواب وہ نہیں ہے جو آپ سونے کے وقت دیکھیں بلکہ خواب وہ ہے جو آپ کو سونے نہ دیں۔
  • اگر تم سورج کی طرح چمکنا چاہتے ہو سورج کی طرح جلنا سیکھو۔
  • جس دن ہمارے دستخط، آٹو گراف میں بدل جائیں تو مان لیجئے آپ کامیاب ہو گئے۔
  • یہ مشہور اقوال سابق صدر جمہوریہ اور میزائل مین اے پی جے عبدالکلام کے ہیں۔

عبدالکلام نے 'ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی' میں آنے کی وجہ پانچویں جماعت کے اپنے استاد سبرامنیم ایر کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ (سبرامنیم ایر ) ہمارے اچھے استادوں میں سے ایک تھے۔ ایک مرتبہ انہوں نے کلاس میں پوچھا کہ چڑیا کیسے اڑتی ہے؟ تو کلاس کے کسی طالب علم نے جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد آئندہ روز سارے بچوں کو سمندر کے کنارے لے گئے۔ وہاں پرندے اڑ رہے تھے۔ کچھ سمندر کے کنارے اڑ رہے تھے تو کچھ بیٹھے ہوئے تھے۔ وہاں انہوں نے ہمیں پرندوں کے اڑنے کی وجہ باالتفصیل بتائی اور ساتھ ہی پرندوں کے جسم کی ساخت بھی سمجھائی۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام

کلام نے مزید کہا تھا کہ استاد کے ذریعے بتائی گئی ساری باتیں میرے ذہن میں سماں گئیں اور مجھے ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ سمندر کے ساحل پر کھڑے ہیں اور اس واقعے نے مجھے زندگی کا ہدف متعین کرنے میں مدد کی، اس کے بعد میں نے طے کیا کہ پرواز کے حوالے سے ہی اپنا کریئر بناؤں گا اور میں نے فزکس کی پڑھائی کی اور مدراس انجینئرنگ کالج سے ایرو ناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور آج انہیں دنیا میزائل مین کے نام سے جانتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.