ETV Bharat / bharat

وزرا اور عہدیداروں کی ٹاسک فورس

مرکزی حکومت نے وزرا اور عہدیداروں کی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، تاکہ کورونا وائرس کے انسداد کی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔

ministers-and-officers-task-force-for-corona-virus
وزرا اور عہدیداروں کی ٹاسک فورس
author img

By

Published : Feb 9, 2020, 2:35 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:10 PM IST

مرکز مملکتی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے انسداد کے لیے حکومت نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
کشن ریڈی نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کا اثر زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض میں ملک میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے وزرا اور عہدیداروں کی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

وزرا اور عہدیداروں کی ٹاسک فورس
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے تناظر میں بھارت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے یہ ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ بھارت سے آئے دن ہزاروں تاجر چین جاتے ہیں۔ بہت سارے طالب علم ہیں جو طبی تعلیم کے لئے جاتے ہیں۔ حکومت نے اس مقصد کے لئے بھارتی سفارت خانے کو دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہنے کے لئے پابند کیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بھارت ایک سرحدی ملک ہونے کے طور پر زیادہ محتاط رہے۔مذکورہ وزیر نے کہا کہ آفیسرز ٹاسک فورس کی مستقل بنیاد پر ملاقات ہوتی ہے۔ وزرا جب بھی ضرورت ہو ملاقات کرتے ہیں۔ وقتا فوقتا ریاستی طبی وزیروں اور عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں اور وقتا فوقتا کیے جانے والے اقدامات کا تجزیہ کرتے رہتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے چین سے آنے والے افراد کو متعلقہ ریاستی حکومتوں کے قائم کردہ نگرانی میں رکھنے کو کہا ہے۔ مرکز کی جانب سے ریاستوں کو متعلقہ افسران،اور ادویات تمام ریاستوں کو بھیجے گئے۔کشن ریڈی نے کہا کہ حکومت نے آیوش ڈیپارٹمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یہ معلوم کریں کہ آیا کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے ہمارے بھارتی روایتی طبی طریقہ کار میں سے کوئی دوا ہے۔؟وزراء کی ٹاسک فورس چین کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔ یہ مختلف ممالک سے پوچھا جا رہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کیا اختیار کی جارہی ہیں اور کون سی دوائیں استعمال کی جارہی ہیں۔

Intro:Body:

Urdu

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.