بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماوں پر نشانہ لگاتے ہوئے گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'ان متعصب لوگوں کی آنکھوں پر نفرت کا پردہ پڑا ہے جنھیں اس بات کاعلم نہیں ہے کہ پیشہ ور کیسے ہوتے ہیں۔آپ دہائیوں تک سمجھاتے رہیے لیکن انہیں سمجھا نہیں پائیں گے'۔
راہل گاندھی نے لکھا کہ 'بینرجی ! آپ بے فکر رہیں لاکھوں لوگوں کو آپ پر فخر ہے'۔
بینرجی نے ہفتے کو ایک خبررساں چینل سے کہا تھا کہ 'وزیر خزانہ ان کی قابلیت اور اہلیت پر سوال اٹھارہے ہیں'۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر خزانہ پیوش گوئل نے بینرجی کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ' ان کا نظریہ پوری طرح بائیں بازو سے تحریک یافتہ ہے‘اور بھارت کے لوگوں نے ان کے کام کو خارج کردیا ہے'۔
بینرجی نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس پارٹی کے منشور میں شامل انصاف کے سب سے بڑی منصوبے کو تیار کرنے میں کانگریس پارٹی کی حمایت کی تھی۔اس منصوبے کے تحت ملک کے سب سے غریب 20فیصد کنبوں کو سالانہ 20ہزار روپے دئے جانے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ان انتخابات میں کانگریس نےزبردست شکست پائی۔
مزید پڑھیں : ابھیجیت بنرجی سمیت تین کو اقتصادیات کانوبل انعام
بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مذمت کرنے والے بینرجی نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارتی معیشت بحران کے دور سے گزر رہی ہے۔
بتادیں کہ حال ہی میں بینرجی کو اقتصادیات کے لیے نوبل انعام کے لیے منتخب کیاگیا ہے۔