ETV Bharat / bharat

مرادآباد ڈی ایم کو میمورنڈم - میمورنڈم

صحافی فہیم خان کا کہنا ہے کہ 'پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ایک ہزار سے زائد صحافیوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہیں ان مقدموں کو فوراً واپس لیا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں'۔

Memorandum to Muradabad DM
مرادآباد ڈی ایم کو میمورنڈم
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:09 PM IST

مرادآباد ڈی ایم کو مختلف صحافیوں نے اپنے مطالبات کے ضمن میں میمورنڈم پیش کیا ہے۔

ویڈیو

اترپردیش کے شہر مرادآباد یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین سے جڑے صحافیوں نے ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ وزیراعلی ہوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم بھیج کر مانگ کی ہے۔

صحافی فہیم خان کا کہنا ہے کہ 'پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ایک ہزار سے زائد صحافیوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہیں ان مقدموں کو فوراً واپس لیا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں'۔

صحافی فہیم خان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'حکومت صحافیوں کے لئے آشیانہ کالونی رعایتی اور سبسڈی قیمت کے ساتھ مہیا کرائے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'آیوش مان یوجنا کی طرح صحافیوں کے لئے الگ سے ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے جس سے صحافی اپنے اور اپنے خانوادہ کا علاج کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ اسپتال میں کرا سکے'

صحافی سنتوش گپتا نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر کسی صحافی کو صحافت کرتے ہوئے تقریبا بیس برس سے زیادہ ہو گئے ہوں تو حکومت اس کو کم سے کم 15000روپیہ مہینہ پینشن دے اور کورونا وائرس وبا کے دوران جو صحافی گزر چکے ہیں ان کے خانوادہ کو دس ہزار روپے معاوضہ دیا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.