اس میٹنگ میں آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کلیدی اہمیت کے معاملات اٹھائے اور مالی کمیشن کے چیئرمین این کے سنگھ کے ساتھ ان پر تفصیلی گفت و شنید کی۔ میٹنگ کے اہم نکات ذیل میں پیش کیے جارہے ہیں۔
متعلقہ ریاستی حکومتوں کے لیے ریاستی مالی کمیشنز کے قیام کی ضرورت۔
سرکاری شعبے کی قرض کی ضرورتیں۔
مالی کمیشن کا تسلسل-یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ اس کی ضرورت ریاستوں کی سرمائے کی ضرورت کے نظام کے نظریئےسےزیادہ ضرورت ہے۔ خصوصی طور پر مالی کمیشن کے ششماہی مڈ-ٹرم جائزے کی غیر موجودگی میں، جیسا کہ پہلے ممکن ہوتا تھا کہ پلاننگ کمیشن کی جانب سے ایوارڈ ممکن تھے۔
ایکسپنڈیچر کوڈ دینے کی ضرورت، خصوصی طور پر یہ ایکسپنڈیچر کو ڈ مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں۔
شرح نمو اور افراط زر میں ریاستوں کا رول، اسی طرح ایز آف ڈوئنگ بزنس (یعنی تجارت کرنے میں آسانی) میں ریاستوں کا کردار؍رول۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 20-2019 ریاستی حکومت مالیات مالی اخراجات پر مالی کمیشن کے لئے ایک تفصیلی پریزینٹیشن تیار کی ہے۔
اس پریزنٹیشن کے کلیدی نکات اس طرح ہیں۔
معیشت میں ریاستوں کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ سرکاری اخراجات کے کمپوزیشن میں بدلاؤ آیا ہے۔
20-2019 میں ریاستوں کے تخمینہ خسارے میں کمی آئی ہے۔ تاہم آر ای اور اصل (جو گھٹیا؍خراب) مالی مارکسمین شپ کی عکاسی کرتی ہے) واضح طور پر تجاؤز کر گئے ہیں۔
خصوصی عوامل مالی خسارے؍ کمیوں کو چلاتے ہیں: ان عوامل میں 19-2018 آر ای میں فارم لون (کسانوں کے قرض) میں رعایت ؍ چھوٹ انکم سپورٹ اسکیمیں اور ماضی میں اودے (یو ڈی اے والی) شامل ہیں۔
غیر معمولی قرض: محصول رسیدوں کے فیصد کی شکل میں سودکی ادائیگی میں ماڈریشن کے باوجود جی ڈی پی کی فیصد کی شکل میں بقایا قرضہ جات۔آر بی آئی نے ریاستی حکومتوں کے بازاری لین دین سے متعلق مسائل اور چیلنجوں پر ایک اور پریزنٹیشن تیار کیا ہے۔ اس پریزنٹیشن میں جن اہم معاملوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، وہ درج ذیل دیئے گئے ہیں۔
ریاستی حکومتوں کے بازاروں سے لین دین کے اوریئنٹیشن میں اضافہ ہوا ہے۔
سکنڈری مارکیٹ لکویڈیٹی میں بہتری- دوبارہ جاری کرنا، غیر معیاری طور پر جاری کرنا، سرمایہ کاری بنیاد میں اضافہ (چوڑا) کرنا۔
غیر تناسب خطرات- اے ڈی ایم کی درجہ بندی، ایس ڈی ایل کی ریٹنگ، ایس ڈی ایل کی ویلیو ایشن یعنی تجزیہ اور سرمایہ کاری بیس کو چوڑا کرنا۔
سی ایف ایف ؍ جی آر ایف کے کورپس کو مستحکم کرنا، کورپس میں اضافے کے لئے مراعات یا حوصلہ افزائی تمام ریاستوں کے ذریعہ دین داریوں گارنٹی کا 5 فیصد اشاریہ ہدف۔
نقد مینجمنٹ- ریاستوں کو اپنی نقد پیشگی صلاحیتوں کو بہتر بنانا، ریاستوں کو کم مدتی لین دین پر غورکرنے کی درخواست۔
ڈسکلوزر- اعلیٰ فریکوئنسی ڈیٹا کا ڈسکلوزر، بجٹ پیش کرنا اور مالی ڈیٹا جاری کرنا۔ یہ ہو سکتا ہے: (اے) ایک عام فورمیٹ میں اور (بی) تنگ ٹائم فریم کے اندر۔
اچانک ذمہ داریاں- بھروسے مند ڈیٹا کی کمی ہے۔ اس لئے ایف آر بی ایم کے تحت ڈیٹا کمپائل کرنے اور رپورٹنگ میں معیارات طے کرنے کی ضرورت ہے اور گارنٹیاں جاری کرنے میں یکساں چھت؍ یکساں ضوابط پر وزور دینا۔
دو روزہ ممبئی کے اس دورے کے دوران، مالی کمیشن بینکوں، مالی اداروں اور ماہرین معاشیات سے ملاقات کرنے کا منصوبہ ہے۔