ETV Bharat / bharat

'کورونا کو کسی طبقہ سے جوڑنے کی کوشش افسوسناک' - سب لوگ اپنے خاندانوں میں واپس لوٹے

وحدت اسلامی تلنگانہ کے ناظم مولانا نصیرالدین نے کہا کہ 'ساری دنیا میں شائد ہی کہیں ایسا ہوا ہو کہ ہلاکت خیز وباء کو کسی مخصوص طبقہ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہو۔'

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 7:51 PM IST

حیدرآباد میں مولانا نے اپنے پریس ریلیز بیان میں کہا کہ 'متعصب میڈیا، تبلیغی جماعت کے مرکز کے اجتماع کو جو رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے وہ عقل سے بعید ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے پھیلنے کی نوعیت کے اعتبار سے کسی قسم کے اجتماع سے گریز احتیاط کا تقاضہ ہے اور اگر کہیں کچھ لوگ جمع ہوتے ہوں تو اسے بے احتیاطی یا لاپروائی تو سمجھا جا سکتا ہے لیکن اسے سازش قرار دینا اور مزید جہالت کا ثبوت دیتے ہوئے القاعدہ اور جہاد سے جوڑنا اور اس طرح جمع ہونے والوں کو غدار اور ملک دشمن قرار دینے کا مطالبہ کرنا ذہنی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کی ذہنیت رکھنے والے انسانیت کے لیے کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ وائرس تو کچھ عرصہ بعد ختم ہو جائے گا لیکن یہ ذہنیت فتنہ پروری کے ذریعہ مسلسل انسانیت کو شرمندہ کرتی رہے گی۔'

مولانا نصیر الدین نے کہا کہ 'اگر سازش اور کورونا جہاد کا نعرہ لگانے والے یہ بتاتے کہ مرکز سے نکلنے والے لوگ مخالف طبقہ یا عام بازاروں میں پھر رہے ہیں تو پھر بھی بائیلوجیکل ہتھیار کی دور کی کوڑی لائی جا سکتی تھی لیکن وہ سب لوگ اپنے خاندانوں میں واپس لوٹے۔ بیوی، بچوں، والدین اور بہن بھائیوں کے پاس اور اپنی ہی قوم کے لوگوں میں اٹھنے بیٹھنے والوں کے بارے میں وائرس پھیلانے کی سازش کا الزام محض ماحول کو بگاڑنے، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرقہ پرستی کی آنچ پر اپنی روٹیاں سینکنے کے سواء کچھ نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مسلمانوں کو چاہئے کہ ایسے حالات میں صبر و تحمل سے کام لیں۔ مارچ کے مہینے میں کتنے ہی بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لکھنو کی تاج ہوٹل میں سے متاثرہ گلوکارہ کی شرکت کی رقص و موسیقی کی محفل قابل ذکر ہے جس میں میڈیا اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے وزیر صحت، راجستھان کی سابق وزیراعلی، ان کے بیٹے رکن پارلیمنٹ کے علاوہ کئی بڑے سیاستدانوں کے بشمول 300 افراد نے شرکت کی۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس محفل میں شریک تمام افراد کے خلاف غداری کا معاملہ دائر کیا جائے گا؟ کیا ہوٹل تاج کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا؟

کیا یوپی کے وزیر کو بے احتیاطی کے الزام میں کابینہ سے ہٹایا گیا ہے؟

کیا بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی؟ ناظم وحدت نے کہا کہ اگر تبلیغی جماعت کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو یکم مارچ کے بعد سے ملک میں جہاں جہاں اس طرح کے پروگرام ہوئے ہیں ان سب کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.