نوراتری تہوار کے موقعے پر شرائن بورڈ کے قدرتی غار کے باہر سونے کے بنے ہوئے دروازے کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ دروازہ رواں برس عقیدت مندوں کے لیے خاص دلچسپی کا سبب بنا ہوا ہے۔
اس دروازے میں ماتا وشنو دیوی کی نو شکلوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برہما، وشنو مہیش، سوریہ اور ہنومان کی تصویر کو بھی سونے سے مرصع کیا گیا ہے۔
مزید برآں مندر کے گنبد میں سونے کی چھتری لگائی گئی ہے۔ اس مندر میں سونے و چاندی کی ایک بڑی گھنٹی بھی لگائی گئی ہے۔
وہیں مندر کے دربار میں آرتی کے لیے خاص طو پر گویوں کو بلایا گیا ہے، مزید اس کے لیے مندر کو برآمدے کو اچھی طرح سے سجایا بھی گیا ہے۔