کانپور کے مرچنٹ چیمبر ہال میں منصوری برادری کی کانفرنس میں تنطیم جمعیت المنصور کے قومی صدر جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں منصوری برادری مسلمانوں کی بڑی برادری میں سے ایک ہے۔ اس برادری کے لوگ پورے بھارت میں 56 الگ الگ ناموں سے جانے جاتے ہیں۔'
منصوری برادری کے لوگوں کو کسی بھی شعبے میں ابھی تک اس کا وہ حق نہیں ملا ہے جس کی وہ حقدار ہیں تنظیم کے صدر نے کہا کہ ہماری برادری سماجی، سیاسی اور تعلیمی شعبے میں بہت پیچھے ہے۔
برادری کی ترقی کے لئے جمیعت المنصور کوشاں ہیں۔ اس کے لیے وہ فری کوچنگ، اسکول کالج بنائے گا، تنظیم نے سول سروسز کے لیے اور دیگر کمپٹیشن کے لیے فری کوچنگ چلانا شروع کر دیا ہے۔ تنظیم 4 ریاستوں میں منصوری ہاؤس بنا رہا ہے جو برادری کی ترقی کا مرکز ہوگا۔
منصوری برادری کے کئی ریاستوں سے آئے سابق وزیر سول سروسز میں اعلی عہدے پر فائز افیسر اور دیگر ریاستوں میں اہم مقام رکھنے والے منصوری برادری کے لوگوں نے کہا کہ اب ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ منصوری برادری کے لوگ بیدار ہوگئے ہیں اور وہ اپنا جائز حق لے کر رہیں گے جو ابھی تک انہیں نہیں ملا تھا ۔
صدر تنظیم کا کہنا ہے کہ کہ منصوری برادری کا پشتینی کاروبار روئی دھننے کا تھا ، جس طریقے سے حکومت نے بن کر آیوگ کا نفاذ کیا ھے اسی طرح دھنکر ایوگ کا بھی نفاذ کرے ، ہم حکومت پر دھنکر آیوگ بنانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے ۔