منی پور کے نائب وزیراعلیٰ جوائے کمار سنگھ کے تمام قلمدانوں کو چھین لیا گیا ہے جبکہ این پی پی کے چار وزا نے بی جے پی کے زیرقیادت اتحادی حکومت سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی تھی۔
چیف سکریٹری جئے سریش بابو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشین کے مطابق جوائے کمار سنگھ بغیر کسی قلمدان کے وزیر بنے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جوائے کمار کے قلمدانوں کو منسوخ کرتے ہوئے ان کی ذمہ داری وزیراعلیٰ کے سپرد کی ہے۔
قبل ازیں جوائے کمار کی جانب سے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ کے خلاف کئے گئے ریمارکس کے بعد بی جے پی نے این پی پی پر اپنی برہمی کا اظہار کیا تھا۔
منی پور میں این بیرن سنگھ وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہیں۔