ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر پارٹی کی جانب سے گاندھی جی کے یوم وفات کے موقع پر موسم پل پر واقع گاندھی جی کے مجسمے پر پھول مالائیں چڑھائیں اور لوگوں میں شربت تقسیم کیا گیا۔
جنتا دل کے نوجوان رہنما عارف حسین پاپا کی قیادت میں بابائے قوم کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ نیز موجودہ حکومت، آر ایس ایس اور ناتھو رام گوڑسے کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔
واضح رہے جنتادل سیکولر کی جانب سے گاندھی جی کے مجسمے کو دودھ سے نہلانے کے پروگرام کو پولس نے روک دیا اور انھیں صرف مجسمہ پر پھول اور ہار ہی چڑھانے دیا گیا۔ جنتادل سیکولر کے اس موقع پر حاجی حنیف صابر، عبدالرحمان اختر اور دیگر فعال پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔
جنتادل سیکولر کے ترجمان حاجی صابر حنیف نے گاندھی جی مجسمہ پر عوام سے خطاب کیا۔