بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں جزوی چاند گرہن دیکھا گیا۔
یہ چاند گرہن تقریبا دو گھنٹے 58 منٹ رہا جبکہ چاند گرہن کا مکمل وقت 5گھنٹے 58 منٹ رہا۔
جزوی چاند گہن کا آغاز شب ایک بجکر 31 منٹ پر ہوا۔ پورا چاند گہن تقریبا تین بجے شب دیکھا گیا اور اس کا اختتام چار بجکر 29 منٹ پر ہوا۔
یہ چاند گرہن آسٹریلیا، افریقہ، جنوبی امریکہ اور یوروپ کے بیشتر ممالک میں بھی دیکھا گیا۔
یہ چاند گرہن سال کا آخری چاند گرہن تھا۔چاند گرہن کے دوران زمین کا سایہ چاند کی سطح پر ہوتا ہے۔
چاند گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے۔اس کے نتیجہ میں زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔
یہ چاند گہن ایک ایسے وقت ہوا جب دنیا بھر کے خلانوردوں کی جانب سے اپولو لونا کے ذریعہ پہلی مرتبہ انسان کے چاند کی سطح پر قدم رکھنے کے 50 سال کا جشن منایاجارہا ہے۔
نیل آرم اسٹرانگ نے 20جولائی 1969کو چاند کی سطح پر پہلا قدم رکھا تھا۔ اس اپولو مشن کے 50 برس مکمل ہورہے ہیں۔ بھارت میں چاند گہن 149 برس میں پہلی مرتبہ گروپورنیما کے وقت ہوا۔ بھارت میں اب اگلا چاند گرہن 2021 میں ہوگا اور یہ مکمل چاند گرہن ہوگا۔