ETV Bharat / bharat

'اب لاک ڈاؤن نہیں ہوگا'

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کا کہنا ہے کہ 'ان لاک 1.0 اب جاری ہے۔ ہم سب کو ان لاک 2.0 کے بارے میں کیا کرنا چاہئے، اس پر تبادلہ خیال اور حکمت عملی طئے کرنا چاہئے'۔

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 3:26 PM IST

lockdown period over, unlock 1.0 on: modi tells rao in interaction with cms
'اب لاک ڈاؤن نہیں ہوگا'

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے بتایا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا ہے کہ ملک میں مزید کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کیے بغیر مزید لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں لیں گے۔

ریاستی حکومت کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'وزیر اعظم مودی کے یہ ریمارکس، لاک ڈاؤن کے بارے میں موجودہ صورتحال پر وزرائے اعلی سے ملاقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔'

کے سی آر نے کہا ہے کہ 'ملک میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے چار مرحلے ختم ہوگئے ہیں'۔

میٹنگ میں کے سی آر نے مودی کو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت کی۔

راؤ نے کہا کہ 'ریاست تلنگانہ میں کووڈ ۔19 پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے'۔

انھوں نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ مرکز اور ریاستوں دونوں کی کوششوں کی وجہ سے وائرس کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.