ریاستی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ وی نارائن سامی نے میٹنگ کے بعد یہ اطلاع میڈیا کو دی۔
کورونا کی وجہ سے 21 دن کے لاک ڈاون کی مدت 14 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہفتہ کو وزرائے اعلیٰ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ ہوئی تھی جس میں لاک ڈاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے بنی تھی۔
وزیراعظم نریندر مودی کل صبح دس بجے قوم کے نام خطاب میں لاک ڈاون سے متعلق اہم اعلان کرسکتے ہیں۔