ETV Bharat / bharat

اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی پر اعلی رہنماؤں کا خراج عقیدت

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آج پہلی برسی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ، بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا، آنجہانی اٹل بہاری کی صاحب زادی نمیتا کول، پوتی نیہاریکا سمیت بی جے پی کے اعلی رہنماؤں نے دہلی واقع سدیو اٹل اسمرتی استھل پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی پر اعلی رہنماؤں کا خراج عقیدت
author img

By

Published : Aug 16, 2019, 8:49 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:57 AM IST

سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی 93 برس کی عمر میں گذشتہ برس آج کے دن ہی انتقال کرگئے تھے۔ اٹل بہاری واجپئی گردے کی بیماری میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایمس میں آخری سانس لی تھی۔

اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی پر اعلی رہنماؤں کا خراج عقیدت
اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی پر اعلی رہنماؤں کا خراج عقیدت

بھارت کے دو مرتبہ وزیر اعظم بننے والے اٹل بہاری واجپائی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ بی جے پی کو فرش سے عرش پر پہنچانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اپنے اور غیروں میں یکساں اہمیت رکھنے والے سابق آنجہانی وزیراعظم کی بھارتی سیاست میں قدآور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے اٹل بہاری واجپائی نے 1940 میں سیاست میں قدم رکھا تھا، 1942ء کی 'بھارت چھوڑو' تحریک میں پرجوش حصہ لیا، تحریک کی شدت کو دیکھ کر تحریک کے شرکا کو گرفتار کیا جانے لگا تو یہ بھی گرفتار ہوئے اور انہیں 24 دنوں کی قید بھگتنی پڑی۔

اٹل بہاری واجپائی دو مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہے۔ پہلی مرتبہ 16 مئی 1996ء سے یکم جون 1996ء یعنی 15 دن کے وزیر اعظم رہے، دوسری مرتبہ 19 مارچ 1998ء سے 22 مئی 2004ء تک وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ واجپئی ملک کے صف اول کے سیاسی رہنما کے ساتھ ہندی کے عمدہ شاعر بھی تھے۔ سیاسی مصروفیات میں بھی انہوں نے شاعری کو اپنے سینے سے لگائے رکھا۔ واجپئی جنہیں اعتدال پسند رہنما کہا جاتا ہے، نے اپنی شاعری میں بھی اپنے ان جذبات کی ترجمانی کی ہے اپنے طویل سیاسی سفر میں واجپئی نے وقت کے ہر سلگتے مسائل پر نظمیں کہی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.