اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 3570 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 77805 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1530 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ 'عید الاضحیٰ اور رکشا بندھن کا تہوار میں چھٹیوں پر جانے والے تمام پولیس اہلکار کو واپس ڈیوٹی جوائن کرنے کے وقت 'کورونا نیگیٹیو' رپورٹ دینا لازمی ہوگا۔ اس کا مقصد شہر میں مزید کووڈ 19 کا پھیلاؤ نہ بڑھنے پائے'۔
اتر پردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد:
لکھنؤ میں 7209
نوئیڈا میں 4994
غازی آباد میں 4949
کانپور نگر میں 4395
میرٹھ میں 2178
آگرہ میں 1708
وارانسی میں 2527
بلند شہر میں 1294
مراد آباد میں 1613
علی گڑھ میں 1286
جونپور میں 1808
فیروزآباد میں 705
سہارنپور میں 943
بستی میں 841
رام پور میں 907
بارہ بنکی میں 986
امیٹھی میں 427
صوبے میں اب تک 45807 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں:
نوئیڈا سے 4242
غازی آباد سے 3930
لکھنؤ سے 3100
کانپور سے 1940
میرٹھ سے 1660
آگرہ سے 1394
سہارنپور سے 625
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
- کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1530 موت ہوئی:
کانپور شہر میں 187
میرٹھ میں 105
آگرہ میں 99
غازی آباد میں 64
لکھنؤ میں 88
مراد آباد میں 52
فیروز آباد میں 41
علی گڑھ میں 26
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
پازیٹیو کیس 29997 ہیں،
لکھنؤ میں 3941
کانپور میں 2364
وارانسی میں 1554
جھانسی میں 977
غازی آباد میں 787
نوئیڈا میں 679
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں پازیٹیو مریض ہیں۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن سے بنگلور کی ہوا کے معیار میں بہتری
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یو پی میں ہفتے میں دو دن صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن سڑک اور بازار میں کافی چہل پہل نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔