برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 50230 نئے کیسز درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی یہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29،64،042 ہوگئی۔
برازیل کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 1079 مریض فوت ہوچکے ہیں اور اس کے بعد ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 99،572 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایک دن قبل اس جان لیوا وائرس کے 53139 نئے کیسز درج ہوئے اور 1237 مریض فوت ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے صحت و تشخیص انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یکم دسمبر تک امریکہ میں کورونا سے تین لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 1،60،000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرکے 48،76،790 ہوگئی ہے۔