ETV Bharat / bharat

یوپی اور ایم پی کی سرحد پر بڑی تعداد میں مزدور جمع ہونے سےحالات خراب - مہاجر مزدور

ملک کے ہر حصے سے مزدوروں کے گھر واپسی کا سلسلہ جاری ہے،ان میں بڑی تعداد ان کی ہے۔ جو پیدل ہی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

large number of migrant workers gathering at the UP and MP border
یوپی اور ایم پی کی سرحد پر بڑی تعداد میں مزدور جمع ہونے سےحالات خراب
author img

By

Published : May 10, 2020, 6:25 PM IST

گھرواپسی کے لئے مختلف ریاستوں سے پیدل نکل پڑے ہزاروں کی تعداد میں تارکین مزدوروں کے اچانک اترپردیش کے مہوبا میں مدھیہ پردیش سرحد کے کوماہا بارڈر پر پہنچ جانے سے دھماکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وریندر کمار نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کانپور۔ساگر شاہراہ میں کوماہا بارڈر پر اچانک مزدوروں کی بھیڑ کے پہنچ جانے سے حالات نہ صرف خراب ہوگئے بلکہ یہاں مزدورں کے میڈیکل ٹیسٹ، ٹھہرانے ، غذا اور ان کی محفوظ گھر واپسی کے لئے کئے گئے تمام انتظامات متاثر ہوئے ہیں۔

حالات کو کنٹرول کرنے اور بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لئے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزدور شاہراہ کے کنارے فٹ پاتھ اور آس پاس کے کھیتوں میں ڈیرہ جمائے ہیں اور کسی بھی طرح سے اترپردیش کی سرحد میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

مزدوروں کی اس بھیڑ کی وجہ سے روڈ پر پاس ہولڈر گاڑیوں، ایمبولنس وغیرہ کے گزرنے میں رخنہ پڑ رہا ہے۔

سینئر حکام یہاں حالات کو معمول پر لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وریندر کمار نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاون میں پہلی بار کوماہا بارڈر میں تشویشناک حالت پیدا ہوئی ہے۔

اس سے پہلے یہاں سے ہر روز تقریباً پانچ سے آٹھ سو مزدوروں کو پوری جانچ پڑتال کے بعد روڈ ویز کی بسو ں سے ان کی منزل کے لئے روانہ کیا جارہا تھا۔

اب جہاں ہزاروں کی بھیڑ کا میڈیکل ٹیسٹ کرپانا مشکل ہورہا ہے وہیں مزدوروں کے بھوکے ہونے اور بار بار کھانے کی مانگ کرنے سے مسئلہ گہرا ہوتاجارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کو اس بارے میں مطلع کرکے رہنما ہدایات مانگی گئی ہیں۔

اس دوران کووڈ۔19کے تحت انتظامیہ کی طرف سے ضلع میں تعینات کئے گئے نوڈل افسر آئی اے ایس راہل سنگھ، ضلع مجسٹریٹ اودھیش تیواری، پولیس سپرنٹنڈنٹ منی لال پاٹیدار نے کوماہا بارڈ ر کا دورہ کیا۔

یہاں حالات کے تعلق سے اعلی حکام کو ہر لمحہ اپڈیٹ کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.