ETV Bharat / bharat

'میری حکومت بنی تو مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ دیں گے' - bihar election 2020

بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کر کے نتیش حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

'میری حکومت بنی تو مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ دیں گے'

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:41 AM IST

ایک 54 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ اپنے ٹویٹ میں ، 'نتیش نے ملازم اساتذہ کو مساوی کام پر برابر تنخواہ کیوں نہیں دی؟ اساتذہ کے مطالبے پر لاٹھی کیوں پڑتی ہے؟ آر جے ڈی مخلوط حکومت آنے پر اساتذہ کو مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ دی جائے گی۔

لالو یادو فی الحال چارہ بدعنوانی کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ فعال اور سرگرم سیاست سے دور ہیں۔ باوجود اس کے وہ ٹویٹر کے ذریعہ نتیش حکومت کی پالیسیوں پر مسلسل سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔

  • नीतीश ने नियोजित शिक्षकों को समान काम पर समान वेतन क्यों नहीं दिया? हक़ माँगने पर शिक्षकों पर लाठी क्यों बरसाई?

    राजद गठबंधन सरकार आने पर शिक्षकों की समान काम के लिए समान वेतन लागू किया जाएगा। pic.twitter.com/wdrvH1haPZ

    — Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) October 14, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کا کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے۔ بہار اسمبلی کی 243 نشستوں میں سے راشٹریہ جنتا دل 144، کانگریس 70 اور بایاں محاذ کی جماعتیں 29 نشستوں پر مقابلہ آرا ہوگی، بائیں بازو کی جماعتوں میں سی پی ایم کو 4، سی پی آئی کو 6، سی پی آئی مالے کو 19 نشستیں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یادو امیدواروں کے سہارے اقتدار پانے کی کوشش میں مصروف پارٹیاں

2019 کے لوک سبھا انتخابات کی طرح اس بار بھی اسمبلی انتخابات کے دوران لالو یادو انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ چارہ بدعنوانی سے متعلق چائباسا کیس میں جیل کی سزا کاٹنے والے لالو پرساد یادو کو ضمانت مل گئی ہے۔

جب تک چارہ بدعنوانی سے متعلق ڈمکا ٹریجری کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوتی، لالو پرساد یادو جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔

چھ نومبر کو اگلی سماعت ہوگی تب تک بہار میں تینوں مراحل کے انتخابات مکمل ہو جائیں گے، لالو کی غیر موجودگی میں ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو پارٹی سے متعلق تمام فیصلے لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.