ETV Bharat / bharat

'جامعۃ الامام بخاری نے کشن گنج کی تعلیمی پسماندگی کو دور کیا' - Bihar

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کو تعلیمی اعتبار سے نہایت پسماندہ تصور کیا جاتا ہے، لیکن جامعۃ الامام بخاری نے اس میں کسی قدر کمی کی کوشش کی ہے۔

kishanganj-admission-begans-in-jamiatul-imam-bukhari
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 5:36 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 7:53 PM IST

فی الحال کشن کھگڑا علاقے میں واقع جامعۃ الامام بخاری میں نئے برس کے لیے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ ادارہ توحید ایجوکشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلتا ہے۔

جامعہ امام بخاری میں داخلے کا آغاز

اس ادارے میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری عصری تعلیم دی بھی جاتی ہے۔ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ سائنس، انگریزی اور حساب کی تعلیم دی جاتی ہے۔

اس ادارے سے فارغ التحصیل طلبا اعلی تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہر لال یورنیورسٹی اور بیرون ممالک میں مدینہ منورہ یونیورسٹی، جامعہ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ، جامعۃ القسیم اور جامعۃ ام القری میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ہمارے نمائندے سے بات چیت کے دوران توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے رکن ڈاکٹر منصور المدنی نے کہا کہ یہ ادارہ تقریباً 30 برسوں سے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی ادارے نے غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

منصور المدنی نے کہا کہ توحید ایجوکشنل ٹرسٹ تعلیم کے ساتھ رفاہی کاموں پر بھی توجہ دے رہی ہے، مثلا سیلاب، آگ زنی، بچیوں کی تعلیم اور معاشی اعتبار سے کمزور گھرانوں کو شادی وغیرہ میں امداد فراہم کرتی ہے۔

Intro:بہار : کشن گنج ضلع کے کھگڑا علاقہ میں واقع جامعتہ الامام البخاری، زیر اہتمام توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ میں سیشن 2019-2020 کے لئے داخلہ شروع ہوگئے ہیں. بتایا جاتا ہیکہ یہ سیمانچل کا پہلا دینی درس گاہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری عصری تعلیم دی جاتی ہے. حکومت ہند مدرسوں کے بچوں کو آج کمپیوٹر کی تعلیم دینے کی بات کرتی ہے جبکہ اس ادارے میں کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ سائینس، حساب، انگریزی، ہندی، اردو وغیرہ کی تعلیم بہت پہلے سے دی جا رہی ہے یہی وجہ کے یہاں سے فراغت حاصل کرکے بچے ملک میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہرلال نہرو یونیورسٹی، مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی، بہار اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ اور بیرون ملک میں مدینہ منورہ اسلامک یونیورسٹی، جامعتہ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ، جامعتہ القسیم اور جامعتہ ام القری وغیرہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں.
نمائندہ ائی ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ سے منسلک ڈاکٹر منصور المدنی نے کہا کہ شمالی مشرقی ہندوستان کا ممتاز تعلیمی اور رفاہی ادارہ توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشن گنج ضلع میں مسلسل تیس برسوں سے اپنی منزل کی طرف نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ رواں دواں ہے.
انہوں نے کہا کہ اس ادارہ نے بڑی سرعت کے ساتھ لوگوں میں تعلیمی بیداری کا کام کیا. قوم کے لئے دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پیش کیا اور بالخصوص غریب اور یتیم بچوں کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے.
منصور المدنی نے مزید کہا کہ توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ تعلیم کے ساتھ ساتھ رفاہی کاموں مثلاً سیلاب، آگ جنی، بچیوں کی تعلیم، ان کی شادی وغیرہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے.

Body:منصور المدنی
استاد جامعتہ الامام البخاری
زیر اہتمام : توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ ، کشن گنج، بہار

Conclusion:
Last Updated : Jun 17, 2019, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.