ETV Bharat / bharat

'خزانچی' اپنے پیروں پرکھڑا اور بھارتی معیشت لاچار - اور اس کا نام 'خزانچی' رکھا گیا۔

آج سے تین برس قبل ایک حاملہ خاتون نوٹ بدلوانے کے لئے لائن میں لگی تھی،تبھی اسے ایک بیٹا پیدا ہوا اور اس کا نام 'خزانچی' رکھا گیا۔

'خزانچی' اپنے پیروں پرکھڑا اور بھارتی معیشت لاچار
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 10:36 PM IST

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'آج نوٹ بندی کو پورے تین سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن آج تک نوٹ بندی کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا'۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس کے برعکس ملک میں بے روزگاری بڑھی ہے، کسان پریشان حال ہیں، نوجوانوں کے پاس نوکری نہیں ہے اور بھارت کی معاشی حالت دن بدن گرتی جا رہی ہے۔

'خزانچی' اپنے پیروں پرکھڑا اور بھارتی معیشت لاچار

ایسے میں کہا جاسکتا ہے کہ نوٹ بندی ملک کے لیے کسی طرح فائدے کا سودا ثابت نہیں ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج سے تین برس قبل ایک حاملہ خاتون نوٹ بدلوانے کے لئے لائن میں لگی تھی،تبھی اسے ایک بیٹا پیدا ہوا اور اس کا نام 'خزانچی' رکھا گیا۔

آج خزانچی پورے تین برس کا ہوگیا ہے لہذا سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اسے اپنے یہاں بلواکر شاندار طریقے سےیوم پیدائش پر کیک کاٹا۔

مزید پڑھیں:ایودھیا اراضی تنازع پر فیصلہ کل

اس موقع پر پر بی ایس پی کے قدآور لیڈر اور سابق کابینہ منسٹر رماکانت گو تم نے اپنی پارٹی کا دامن چھوڑ کر کارکنان کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Intro:Body:

hfgh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.