کیجریوال نے کہا کہ 'ہم نربھیا کیس میں چار قصورواروں کا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔'
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ 'پورا ملک نربھیا معاملہ میں قصورواروں کے خلاف عدالت کے فیصلہ کا طویل عرصہ سے انتظار کر رہا تھا۔ اس خوفناک جرم سے پورا ملک سکتہ میں تھا اور آج قانون کی جیت ہوئی ہے۔'
دونوں رہنماؤں نے اپنا بیان عام آدمی پارٹی کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔