عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں ساری چیزیں ٹھپ پڑی ہیں، لوگ اپنے اپنے کاروبار چھوڑ کر گھروں میں بند ہیں ایسے میں ٹیلی ویژن کے سب سے مشہور رئیلٹی کوئز شو 'کون بنےگا کروڑپتی' کا 12 واں سیزن نشر کیا جائے گا۔
شو کی رجسٹریشن کا عمل ہفتے سے شروع ہوگیا ہے۔ ہفتے کی شام امیتابھ بچن نے اندراج کے عمل کے لئے پہلا سوال پوچھا۔ یہ سوال کورونا سے متعلق تھا۔
بگ بی نے پوچھا کہ 2019 میں چین میں پہلا کورونا وائرس وبا کی شناخت کہاں ہوئی؟
ہم آپ کو بتادیں کہ بگ بی کے اس مشہور شو 'کون بنےگا کروڑپتی' کا 12 واں سیزن جلد شروع ہونے جارہا ہے۔ شو کا پرومو بھی جاری کردیا گیا ہے۔
امیتابھ بچن ہر رات 22 مئی تک ایک نیا سوال پوچھیں گے۔ کے بی سی سیزن 12 کے لئے اپنا اندراج کرنے والے امیدواروں کو ایس ایم ایس یا سونی لائیو ایپ کے ذریعے سوالات کا صحیح جواب دینا ہوگا۔
لاک ڈاؤن کے درمیان بہت سے لوگوں نے 'کے بی سی' کی شوٹنگ پر امیتابھ سے پوچھ گچھ کی۔ پوسٹ میں وضاحت دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کو انجام دیاگیا ہے۔