ETV Bharat / bharat

جیا پردہ نے اعظم خان کو قرآن کا درس دیا - Azam khan

اترپردیش کے رام پور سے بی جے پی کی امیدوار جیا پردہ نے اعظم خاں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایک بھائی سے کوئی بہن ایسی امید نہیں کر سکتی ہے۔

objectionable statement against jaya prada
author img

By

Published : Apr 16, 2019, 2:40 PM IST

جیا پردہ رامپور میں ایک اتنخابی ریلی کے دوران اعظم خاں کو قرآن کا حوالہ دیا اور کہا کہ قرآن میں خواتین کی عزت کے لیے کہا گیا ہے، ان کی خدمت کے لیے کہا گیا ہے، غریبوں کی عصمت کے لیے حفاظت کے لیے کہا گیا ہے، لیکن یہاں ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ ویڈیو۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے یہاں میں انصاف کے لیے آئی ہوں، یہ انصاف صرف میرے لیے نہیں، بلکہ آپ کے لیے ہے، آپ کے گھر میں ماں، بیٹی اور بہو ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ایک خاتون کے حق میں ایسے نازیبا الفاظ کیسے استعمال کر سکتا ہے۔

جیا پردہ اس سے قبل دوبار ایس پی کی ٹکٹ پر رام پور سے رکن پارلیمان منتخب ہو چکی ہیں، لیکن اس بار بی جے پی کی ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔

اترپردیش کے رامپور پارلیمانی حلقے سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اعظم خان پر بی جے پی کی امیدوار جیا پردہ کے خلاف قابل اعتراض مبینہ بیان بازی کرنے کا الزام ہے۔

اعظم خاں نے رام پور میں اتوار کے روز ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں نے اسے (مبینہ جیا پردہ) رامپور لے آیا۔ آپ اس کے گواہ ہیں کہ میں نے کسی کو اس کے جسم کو چھونے کی اجازت نہیں دی'۔

انہوں نے کہا تھا کہ' آپ کو ان کے اصلی چہرے کو پہنچاننے میں 17 برس گزر گئے، لیکن اس کو میں نے17 دن کے اندر ہی پہچان لیا تھا کہ اس کی چڈی خاکی رنگ کی ہے'۔

اعظم کے اس بیان پر الیکشن کمیشن نے ان پر 72 گھنٹے کے لیے انتخابی مہموں میں حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے۔

رام پور کے شاہ آباد میں اعظم خان کے قابل اعتراض بیان کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے۔

پولیس نے اعظم خان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 509 تحت خواتین کی نفس عزت کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

وہیں اعظم خان نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے جیا پردہ کے خلاف کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا ہے۔

اعظم خاں نے کہا کہ اگر قصوروار ٹھہرایا گیا تو میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

اعظم خان نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ میرا یہ بیان اس شخص کے لیے ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ 'اس نے اپنے 150 رائفلز لائے تھے، اگر اعظم نظر آتے تو اسے مار دیتا۔ میرے رہنماؤں نے اس وقت اسے پہچاننے میں غلطی کی تھی، لیکن اس وقت ظاہر ہو چکا ہے کہ وہ آر ایس ایس کی چڈی پہنے ہوئے تھا'۔

قومی کمیشن برائے خواتین نے اعظم خان بیان کو اس مبینہ قابل اعتراض بیان بازی کی وجہ سے نوٹس جاری کیا ہے۔

قومی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ ریکھا شرما نے اس نہایت توہین آمیز قرار دیا اور کہا کہ اعظم خان کو اب سبق سکھایا جانا چاہیے۔

Intro:بی جے پی امیدوار جیا پردہ ہوئیں جزباتی۔ اپنے سیاسی حریف بھائی آعظم خاں کے نازیبہ تبصرہ کو یاد کرکے بولیں ایک بھائی سے کوئی بہن ایسی امید نہیں کر سکتی۔ آپ کو بتا دیں کہ سماجوادی کے قدآور رہنما آعظم خاں نے ایک انتخابی جلسہ کے دوران اداکارہ جیا پردہ کو آر ایس ایس کی ایجنٹ قرار دیا تھا جس کے لئے انہوں نے ان کا نام لیے بغیر غیر اخلاقی الفاط کا استعمال کیا تھا۔

Body:وی او
رامپور سے سابق رکن پارلیمنٹ اداکارہ جیاپردہ اس وقت ایک انتخابی جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے جزباتی ہو گئیں جب انہوں نے اپنے سیاسی حریف آعظم خان کے بیان کا ذکر کیا۔ جیا پردہ آعظم خاں کو اپنا بھائی بولتی تھیں لیکن آعظم خاں نے جب بی جے پی امیدوار جیا پردہ پر آر ایس ایس کی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا اور ان پر نازیبہ تبصرہ کیا تو انہوں نے میدان جنگ کا آغاز کر دیا۔
واضح ہو کہ گزشتہ دو پارلیمانی چناؤں میں وہ سماجوادی پارٹی کے ذریعہ رامپور سے رکن پارلیمنٹ بن کر ایوان پہنچ چکی ہیں جس کے لئے آعظم خاں نے ان کی بھرپور مدد اور تائید کی تھی۔ لیکن اس مرتبہ جیسے ہی ۲۰۱۹ کے عام انتخابات اعلان ہوا تو اسی جیا پردہ نے اسی بھارتی جنتا پارٹی کی رکنیت اختیار کرلی جس کو وہ یہ کہتے نہیں تھکتی تھیں کہ بی جے پی فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے والی جماعت ہے ساتھ ہی وہ وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں پر بھی نکتہ چینی کرتی تھیں لیکن اب وہ خود اس بھگوا رتھ بی جے پی پر سوار ہوکر اپنے منہ بولے بھائی سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما آعظم خاں کو ہرانے کے لئے میدان میں کود چکی ہیں۔
انہیں تمام باتوں سے دل برداشتہ ہوکر آعظم خاں نے جیا پردہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ تو ۱۷ سال میں سمجھے ہیں انہیں میں تو ۱۷ دن میں ہی سمجھ گیا تھا کہ یہ اندر سے بھگوا دھاری ہیں اور میں نے تب سے ہی ان سے کنارہ کشی اختیار لی تھی۔
اب جیا پردہ اپنی عوامی میٹنگز میں آعظم خاں کے ان الفاظ کو عوام کے سامنے رکھ کر اپنے لئے ووٹ کی اپیل کر رہی ہیں حالانکہ وہ اس بات کو کھل کر بیان نہیں کر رہی ہیں کہ کب سے ان کی ہمدردیاں بھگوا برگیڈ سے قائم ہوئیں۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.