ETV Bharat / bharat

'یو پی ایس سی میں کامیاب جامعہ کے طلبا کو مبارک باد'

برس 2011-2010 میں آر سی اے کے قائم ہونے کے بعد سے سال 2019 تک 230 طلباء سرکاری ملازمین بننے میں کامیاب ہوئے ہیں، جن میں آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس شامل ہیں۔

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 12:05 PM IST

'یو پی ایس سی میں کامیاب ہونے والے جامعہ کے طلبا کو مبارک باد'

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر اور منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ نے جامعہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے 30 طلباء کے یونین پبلک سروس کمیشن میں انتخاب ہونے پر کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے طلباء کو اپنے پیغام میں کہا کہ 'میں اکیڈمی کے کامیاب طلباء، اساتذہ اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کیونکہ یہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور میرے لئے فخر کی بات ہے'۔

اس دوران انہوں نے جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور یونیورسٹی حکام کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجمہ ہیپت اللہ نے کہا کہ 'یونیورسٹی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ جامعہ کے آر سی اے سے کوچنگ میں کامیاب ہونے والے طلباء کی تعداد نجی کوچنگ سنٹر سے زیادہ ہے۔'

نیز یہ بھی کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس میں بہتری آئے گی اور مزید طلباء آر سی اے سے کوچنگ حاصل کرکے کامیاب ہوں گے اور ملک کی خدمت کریں گے۔'

بتادیں کہ برس 2011-2010 میں آر سی اے کے قائم ہونے کے بعد سے سال 2019 تک 230 طلباء سرکاری ملازمین بننے میں کامیاب ہوئے ہیں، جن میں آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور کے محمد علی اکرم شاہ، یوپی ایس سی امتحان میں کامیاب

اس کے علاوہ 285 سے زیادہ طلبہ مختلف دیگر مرکزی اور ریاستی خدمات میں یعنی آر بی آئی گریڈ بی، بینک پی او اور پی ایس سی وغیرہ میں ملازم ہیں۔

واضح رہے کہ آر سی اے میں ایس سی-ایس ٹی، خواتین اور اقلیتی طلبا کو رہائشی سہولت کے ساتھ سول سروسز اور دیگر امتحانات کی مفت کوچنگ بھی دی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.