ادھو ٹھاکرے نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا نام لیے بغیر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا 'ہم سے ہندوتوا سے متعلق سوالات پوچھے جارہے ہیں کیونکہ ہم نے ابھی تک مندر نہیں کھولے ہیں'۔
آر ایس ایس کے سربراہ کی جانب سے دی گئی ہندوتوا کی تعریف پر ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر کوئی ہمیں چیلنج کرنا چاہتا ہے تو اپنی ذمہ داری پر ایسا کر سکتا ہے'۔
ایک انتہائی متنازع معاملے پر تنقید کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ جس پر ناقدین نے بی جے پی پر دوسرے درجے کا ہونے کا الزام عائد کیا ہے، 'آپ ہمارے ہندوتوا کی بات کر رہے ہیں لہذا مہاراشٹر میں آپ گائے کے گوشت پر پابندی لگارہے ہیں لیکن گوا میں آپ گائے کے گوشت کے ساتھ ہیں۔ کیا یہ آپ کا ہندوتوا ہے؟'۔
بی جے پی کے نظریاتی سرپرست آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا 'موہن بھاگوت نے آج کہا کہ ہندوتوا کا صرف عبادت سے ہی تعلق نہیں ہے، اسی لیے سیاہ ٹوپیاں پہنے ہوئے لوگ اور جو ہمارے عقائد پر سوال اٹھاتے ہیں اور ہمیں سیکولر کہتے ہیں، انہیں آج بھاگوت کی تقریر سننی چاہیے'۔
وزیراعلیٰ نے کہا 'جو لوگ اس (کوشیاری) کی پیروی کرتے ہیں وہ ان کا ہی عمل کرتے ہیں، وہ کالی ٹوپیاں پہنتے ہیں اور اگر آپ کے پاس اس ٹوپی کے نیچے دماغ ہیں تو کم سے کم آج موہن بھاگوت اور ان کے بیانات پر عمل کریں۔'
ادھو ٹھاکرے نے موہن بھاگوت کی غلط فہمیوں والے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوتوا کے معنی 'اس میں ایک رسمی تصور کو شامل کر کے مسخ کردیا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: 'بہار کے عوام کو مفت ویکسین، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں'؟
انہوں نے مزید کہا 'سنگھ اس غلط فہمی کا حوالہ دینے کے لیے اس کا استعمال نہیں کرتا ہے، ہمارے نزدیک یہ ایک ایسی اصطلاح ہے جو ہماری روحانیت پر مبنی روایات اور قدرتی نظام کی پوری دولت کے تسلسل کے ساتھ بھارت کی سرزمین میں اپنی شناخت کا اظہار کرتی ہے۔'
خیال رہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اسے 'ستم ظریفی' بھی کہا ہے کہ ریاست میں بار ریستوراں اور ساحل سمندر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ہمارے دیوتاؤں کو قید میں رہنے کی سزا دی گئی ہے، اسی پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ انہیں کسی سے ہندوتوا کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس معاملے پر محتاط ہو کر غور کرنے کے بعد بات کریں گے۔'
کوشیاری حزب اختلاف کی حکومت والی ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ گورنرز اور لیفٹیننٹ گورنرز کے مابین لڑائی کا ایک تازہ ترین واقعہ ہے، اس فہرست میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور دہلی میں ان کے پیشرو رہے نجیب جنگ اور پڈوچیری کے کرن بیدی شامل ہیں۔ اس فہرست میں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا نام بھی شامل ہے۔