ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: بنگلور کی مسلسل چھٹی شکست - دہلی کیپیٹلز

دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے۔

دہلی کیپیٹلز
author img

By

Published : Apr 7, 2019, 8:14 PM IST

بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے ۔جانے والے اس سیزن کے 20 ویں میچ میں بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کو 148 رنوں کا ہدف دیا۔

بنگلور کی جانب سے کپتان وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے انہوں نے اپنی اننگ میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے، اس کے علاوہ معین علی نے تیزی سے کھیلتے ہوئے 18 گیندوں میں 33 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔

دہلی کی جانب سے کگیسع ربادا نے خطرناک گیندبازی کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ کرس مورس نے 2 جبکہ اکشر پٹیل اور سندیپ لیمیچانے کو ایک ایک وکٹ ملے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کی ٹیم نے 6 وکٹ کھو کر ہدف حاصل کر لیا حالانکہ دہلی نے اپنا پہلا وکٹ جلدی گنوادیا، شکھر دھون صفر پر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد پرتھوی شاہ اور کپتان شریس ایر نے دوسرے وکٹ کے لیے 69 رنوں کی شراکت داری نبھائی۔

پرتھوی شاہ نے 22 گیندوں میں 28 رنز بنائے جبکہ شریس ایر 50 گیندوں میں 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دہلی نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بناکر میچ جیت لیا۔

بنگلور کی جانب سے نودیپ سینی نے 2 وکٹ حاصل کئے جبکہ ٹم ساؤتھی، پون نیگی، محمد سراج اور معن علی نے کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.