ETV Bharat / bharat

دیر سے ہی صحیح لیکن انصاف ملا: نربھیا کے والدین - نربھیا کے والدین سے بات چیت

ملک کے دارالحکومت دہلی میں سنہ 2012 کو نربھیا کے ساتھ ہوئے ظلم، تشدد اور بربریت نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پورے ملک اور معاشرے کو ایک سوالیہ نشان کے گھیرے میں لا کھڑا کیا تھا، آج اسی معاملے میں ملوث تمام مجرمین کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران نربھیا کے والدین اس فیصلے سے مطمئن نظر آئے۔

نربھیا کے والدین : دیر سے ہی صحیح لیکن انصاف ملا، قانون میں تبدیلی ضروری

author img

By

Published : Mar 20, 2020, 2:55 PM IST

نربھیا کی ماں آشا دیوی نے بتایا کہ جس طرح سے میری بیٹی کے ساتھ بربریت اور سفاکی کی گئی اس سے پورا ملک متاثر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھلے ہی ہمیں انصاف ملنے میں سات سال کا طویل سفر طئے کرنا پڑا، لیکن اب ہم اس بات سے خوش ہیں کہ چاروں مجرمین کو سزائے موت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نربھیا کے ساتھ ہوئے ظلم کے خلاف پورے ملک نے متحد ہوکر جنگ لڑی ہے، جس کے باعث ہی آج ہم کامیاب ہو پائے ہیں۔

نربھیا کے والدین : دیر سے ہی صحیح لیکن انصاف ملا، قانون میں تبدیلی ضروری

نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ جس طرح سے قانون کا غلط استعمال کرکے اس معاملے کو کھینچا گیا وہ غیر مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سنگھ مسلسل سچ کو جھوٹ ثابت کرنے میں لگے رہے، لیکن بالآخر سچائی کی جیت ہوئی۔ آج ضروری ہے کہ جو لوگ قانون کی خلاف ورزی یا غلط استعمال کر رہے ہیں، اس پر بھی غور و فکر ہونا چاہیے، تاکہ انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہی بیٹوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

آشا دیوی نے کہا کہ نربھیا جیسے بڑے معاملے میں بھی جہاں انصاف ملنے میں سات برس کا عرصہ لگ گیا ایسے میں ہمارے نظام میں تبدیلی لانے کی سخت ضرورت ہے۔لوگ قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں، جس پر مجھے افسوس ہے۔لیکن میں پراعتماد تھی کہ ایک نہ ایک دن سچائی کی جیت ہوگی اور جمعہ کے روز چاروں مجرمین کو سزائے موت ملنے سے نربھیا کو آخر کار انصاف مل گیا۔

نربھیا کے والد بدری ناتھ نے کہا کہ یہ صرف ہماری سات برس کی جدوجہد نہیں ہے بلکہ پورے ملک کی عوام کے لیے بھی جدوجہد رہا ہے۔اگر پورا ملک ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا تو شاید ہمیں انصاف نہیں ملتا۔اس لیے میں سب کا تہہ دل سے سب کا شکر ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال برس سے نربھیا معاملے میں جاری سماعت آخر کار مکمل ہوئی اور مجرمین کو سزائے موت دی گئی ہے، حالانکہ نربھیا کے والدین کا کہنا ہےکہ ہماری جدوجہد تو پوری ہوئی لیکن ابھی ان بیٹوں کو بھی انصاف دلانا باقی ہے جو ایسے ظلم و بربریت کا شکار ہوئی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.