ETV Bharat / bharat

ہند-چین تشدد: بھارتی فوج کو اسلحہ استعمال کرنے کا حکم

بھارتی فوج کے قواعد کو تبدیل کردیا گیا ہے اور فیلڈ کمانڈروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ غیر معمولی حالات میں فوجیوں کو اسلحہ استعمال کرنے کا حکم دیں، یہ فیصلہ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپ کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔

ہند-چین تشدد: بھارتی  فوج کو اسلحہ استعمال کرنے کا حکم
ہند-چین تشدد: بھارتی فوج کو اسلحہ استعمال کرنے کا حکم
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:52 AM IST

مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپ کے واقعے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر اپنی مصروفیت کے قواعد کو تبدیل کردیا ہے جس کے تحت فیلڈ کمانڈروں کو 'غیر معمولی حالات ' کے تحت فوجیوں کو اسلحہ استعمال کرنے کا حکم دیا جا گیا ہے۔

فوج کے ذرائع نے بتایا کہ ان قواعد کو تبدیل کرکے فیلڈ کمانڈروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ غیر معمولی حالات میں فوجیوں کو اسلحہ استعمال کرنے کا حکم دیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی یہ کہا تھا کہ فوج کو زمینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری آزادی دی گئی ہے۔

توقع ہے کہ مشرقی لداخ میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کور کمانڈر سطح پر مجوزہ بات چیت کے دوران بھارتی فوج چینی فوج کے ساتھ اس معاملے پر بات کرے گی۔

واضح رہے کہ سن 1996 اور 2005 میں ہونے والے سرحدی معاہدوں کے مطابق دونوں فریق ایک دوسرے پر فائرنگ نہیں کرتے ہیں۔

دونوں نے 'ایل اے سی' کے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کوئی دھماکے اور آتشیں اسلحہ استعمال نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.