بھارت اور امریکہ آج ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے ، جس سے دونوں ممالک کی افواج کے مابین جدید فوجی ٹکنالوجی ، سازو سامان اور جغرافیائی نقشہ جات کے اشتراک کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب مارک ٹی ایسپر سے وسیع امور پر تبادلہ خیال کے بعد حکام کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق بات چیت کے دوران راجناتھ سنگھ اور ایسپر نے بھارت بحرالکاہل کے خطے میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ، اور بھارت کے پڑوس سمیت علاقائی سلامتی کے اہم چیلنجوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقائی سلامتی چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں فریق نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ بھارت کے جاری تنازع پر بھی مختصرا تبادلہ خیال کیا۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں وزراء نے اس پر بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ امریکی وزیر کے دورے کے دوران بی ای ایس اے( بیسک ایکسچینچ اینڈ کوپریشن اگریمنٹ) پر دستخط ہوں گے۔
اس کے علاوہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے الگ بات کی وسیع پیمانے پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایسپر اور پومپیو تیسری وزارتی 'ٹو پلس ٹو' مذاکرات کے لیے پیر کے روز دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے۔ آج مذاکرات ہوں گے۔
'ٹو پلس ٹو' مذاکرات میں ، بھارتی فریق کی قیادت جے شنکر اور راجناتھ سنگھ کریں گے۔
ایسپر کے ساتھ بات چیت کے بعد ، راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ یہ بات چیت بھارت اور امریکی تعلقات میں ایک نئی قوت پیدا کرے گی۔