کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر 10 ممالک کی فہرست میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر بھارت اب چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کے تقریباً 3 لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں اس سے پہلے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چوتھے نمبر پر تھا۔ لیکن پھر بھی بھارت ابھی روس، برازیل اور امریکہ سے پیچھے ہے۔ جس حساب سے یہاں اس وبا کا قہر جاری ہے لگتا ہے جلد ہی اس معاملے میں تمام ممالک پیچھے چھوٹ جائیں گے ۔
صرف امریکہ میں کووڈ-19 کے 20 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اس کے بعد برازیل میں متاثرین کی تعداد سات لاکھ ہے، اس فہرست میں تیسرے نمبر پر روس ہے جہاں اب تک تقریباً پانچ لاکھ افراد اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس دوران مرکزی حکومت نے جمعرات کے روز یہ دعوی کیا کہ بھارت میں یقینی طور پر اس وبأ کی عوامی ترسیل نہیں ہورہی ہے۔
انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر بلرام بھارگو نے کہا ہے کہ ' بھارت میں کورونا وائرس کی عوامی ترسیل (کمیونیٹی ٹرانسمیشن) نہیں ہورہا ہے، لفظ کمیونیٹی سپریڈ ( وبأ کا ایک سے دوسرے میں پھیلنا) کو لے کر کافی بحث کرنے کے حالات ہیں، وزارت صحت کی روزانہ پریس کانفرنس میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔
آئی سی ایم آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کامیاب رہے ہیں۔