ETV Bharat / bharat

'ملک میں کورونا وائرس کمیونٹی ٹرانسفر نہیں ہوا ہے'

کووڈ 19 کی ملک میں موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح 49.21 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد فعال مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

ڈاکٹر بلرام بھارگو
ڈاکٹر بلرام بھارگو
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 7:26 PM IST

وزارت صحت نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھ کر دو لاکھ 86 ہزار 579 ہوچکی ہے اس کے علاوہ ایک ہی دن میں 5823 افراد ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ 83 اضلاع میں سروے کیے گئے اور سروے کے مطابق لاک ڈاؤن کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے اضلاع میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح بہت کم ہے۔ تاہم اب بھی یہ ضروری ہے کہ ہر شخص ماسک، سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کا بھی احتیاط کرے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزارت صحت نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے معاملات کم تھے اس بات کا سروے 24 ہزار افراد پر کیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے دوران انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ 'بھارت ایک بڑا ملک ہے اور اس کا لحاظ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت کم ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کمیونٹی ٹرانسفر نہیں ہوا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'سروے میں ہم نے پایا ہے کہ 15 اضلاع میں تقریبا 0.73 فیصد لوگوں کو یہ انفکشن ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وائرس نہیں پھیل سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.