ETV Bharat / bharat

بھارت میں 86 فیصد طبی آلات درآمد - وزیر مملکت اشونی کمار چوبے کابیان

ملک میں 86 فیصد طبی مصنوعات اور مشینز درآمد کی جاتی ہیں اسی طرح کی ایک سکیم کے تحت ملک کی پانچ ریاستوں میں 148.79 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ملک میں 86 فیصد طبی مصنوعات اور مشینز درآمد کی جاتی ہیں اسی طرح کی ایک سکیم کے تحت ملک کی پانچ ریاستوں میں 148.79 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 2:27 PM IST

ملک میں 86 فیصد طبی مصنوعات اور مشینز درآمد کی جاتی ہیں اور مرکزی حکومت نے اس سمت میں ملک کو خود کفیل بنانے کے مقصد سے متعدد سکیمز شروع کی ہیں۔

اسی طرح کی ایک سکیم نیشنل بائیوفرما مشن کے تحت ملک کی پانچ ریاستوں میں طبی آلات کی یونٹ قائم کرنے کے لیے 148.79 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

صحت و خاندانی بہبود مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔

ایک سکیم نیشنل بائیوفرما مشن کے تحت ملک کی پانچ ریاستوں میں طبی آلات کی یونٹ قائم کرنے کے لیے 148.79 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ نیشنل بائیوفرما مشن کے تحت طبی آلات کی مینوفیکچرنگ اور ان کی جانچ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 148.79 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے لیے نو فیسیلٹی کو مالی اعانت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس کے تحت آندھرا پردیش کو 83.20 کروڑ، تلنگانہ کو 22.71 کروڑ، اترپردیش کو 19.09 کروڑ، کرناٹک کو12.70 کروڑ اور مہاراشٹرا کو 11.09 کروڑ روپے الاٹ کیے گئے ہیں۔

مسٹر چوبے نے کہا کہ جو طبی سازوسامان درآمد کیے جاتے ہیں ان میں میڈیکل سے متعلق الیکٹرانک آلات، سرجیکل آلات، ڈسپوزایبل میڈیکل مصنوعات، آئی وی ڈی ریجنٹ اور امپلانٹ سے متعلق سامان شامل ہیں۔

صحت و خاندانی بہبود مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے اس کی جانکاری دی

مرکزی حکومت نے میڈیکل آلات کی مینوفیچکرنگ کے شعبے میں خود کفیلی کو فروغ دینے کے لیے نیشنل بائیوفرما مشن اور میڈیکل ڈیوائس پارک کو فروغ دینے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

محکمہ بایوٹیکنالوجی کے ذریعہ آندھرا پردیش میڈ ٹے زون کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا۔

ڈی بی ٹی-اے ایم ٹی زیڈ کمانڈ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نیشنل بائیو میڈیکل ریسارسز کنسرٹیم، بائیوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کاؤنسل کی بیونیسٹ سکیم اور طبی آلات کی گھریلو تیاری کو فروغ دینے کے لیے مینوفیکچرنگ سے متعلق ملکی طبی آلات کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے نئی سکیمز شروع کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.