انہوں نے کہا کہ 'جب آر ایس ایس کسی کو ہندو کہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ لوگ جو بھارت کو مادر وطن سمجھتے ہیں اور اس سے محبت کرتے ہیں۔ بھارت ماں کے بیٹے، بلا تفریق وہ کون سی زبان بولتے ہیں، کون سے مذہب پر عمل کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی طرح کی عبادت کریں یا نہ کریں، وہ ہندو ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بھارت کے 130 کروڑ لوگ 'ہندو سوسائٹی' ہے۔ آر ایس ایس ان سب کو اپنا مانتا ہے اور ہر ایک کی ترقی چاہتا ہے۔ سنگھ چاہتا ہے کہ سب کو ایک ساتھ لانا چاہتا ہے۔'