ETV Bharat / bharat

بھارت-چین کے مابین سرحدی امور پر بات چیت - ممالک کے مابین سرحدی نظام

بھارت اور چین کے سرحدی امور سے متعلق مشورے اور کوآرڈینیشن میکانزم (ڈبلیو ایم سی سی) کی آج مشرقی لداخ میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق امور پر میٹنگ ہوگی۔

بھارت-چین کے مابین سرحدی امور پر بات چیت

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 4:23 PM IST

مشرقی لداخ میں پچھلے تین ماہ میں جاری تعطل کے دوران ہونے والی میٹنگ میں اہم طور پر فوجیوں کے پیچھے ہٹنے اور تناؤ کو کم کرنے کے عمل پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کی فوجوں کے کور کمانڈروں کی میٹنگز میں تعطل ختم کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ہونے والی اس ملاقات کو بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ لائن آف ایکچول کنٹرول پر کچھ مقامات پر صورت حال جوں کی توں قائم کرنے میں چین کے ٹال مٹول کی وجہ سے اتفاق رائے قائم نہیں ہوپا رہا ہے۔ اس میٹنگ کے بعد سینئر کمانڈروں کی اگلی بات چیت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں ڈبلیو ایم سی سی کی میٹنگ 24 جولائی کو ہوئی تھی۔ آج دونوں ممالک کے مابین سرحدی نظام کی 17 ویں میٹنگ ہے۔ چین گذشتہ مئی میں سرحد عبور کرنے کے بعد مشرقی لداخ میں گذشتہ تین ماہ سے دونوں فوجوں کے مابین تناؤ کی صورت حال قائم ہے۔ تعطل کو ختم کرنے کے لئے فوج کے کمانڈرز کے درمیان پانچ بات چیت ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:

چینی دراندازی پرجھوٹ بولنے کی وجہ بتائیں مودی: راہل

گذشتہ 15 جون کو دونوں فوجیوں کے مابین وادی گلوان میں ایک پُرتشدد تصادم بھی ہوا تھا جس میں بھارت کے 20 فوجی شہید ہوئے تھے۔'اس تصادم میں چین کو بھی بڑی تعداد میں فوجی نقصان ہوا ہے، حالانکہ چین نے سرکاری طور پر اس تعداد کو ظاہر نہیں کیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.