سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس آکاش تومر نے بتایا کہ تانترک قتل کے معاملے میں بکیور پولیس نے اٹاوہ کے بکیور کے رہنے والے سگھر سنگھ، سیا دلاری اوروپن کمار کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمین نے پوچھ گچھ کے دوران تانترک کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزمین نے کہا کہ تانترک ہری گوندی کو نل اور لوہے کے راڈ سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا گیا۔
تومر نے بتایا کہ جمعہ کو بکیور پولیس کو کڑریا گاؤں میں تانترک کی لاش ملنے کے بعد اعلی افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا تھا۔ متوفی کے بھائی کی تحریر پر بکیور تھانے میں دفعات 302 , 147 , 120 بی کے تحت ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔